اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو قائدِ ن لیگ نواز شریف کا ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی دور میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی، بدترین غربت اور بدترین کرپشن ایک سچ ہے۔
انہوں نےکہا ہے کہ عوام اٹھیں اور مہنگائی مکاؤ مارچ میں جوق درجوق شریک ہوں، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی اس ہمت اور ان کاوشوں کو کامیاب کرے گا۔
’’اٹھیں، مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں‘‘
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کے بدترین دور میں عام آدمی کےساتھ ظالمانہ رویہ ایک سچ ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ اٹھیں اور اس مہنگائی مکاؤ مارچ میں شامل ہوں، اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ کر کے اپنا مستقبل بچا لیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم میرے انتہائی قابل احترام بزرگو۔ ماﺅں۔ بہنوں۔ بھائیو۔ نوجوان ساتھیو السلام علیکم میں اپنے اور آپ کے قائد میاں محمد نوازشریف کا ایک اہم پیغام آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ عمران نیازی کے اس ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان میں سب سے اونچی سطح پر مہنگائی ایک سچ ہے۔ pic.twitter.com/eJRDMhbJWn
— PMLN (@pmln_org) March 27, 2022









