ریاض: سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے جج کو 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے ایک جج کو مقدمے میں فیصلہ سنانے کے لئے 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کا جج 5 لاکھ ریال رشوت لینے پر گرفتار








