کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کے مطابق 24 ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج 100فیصد رہے۔ ان 24 اداروں میں سے صرف ایک ادارے کا تعلق سرکارسے ہے باقی 23 ادارے پرائیوٹ ہیں 24ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کےنتائج 100فیصد رہے ان میںالبیرونی انٹرمیڈیٹ کالج احسن آباد، کیڈٹ کالج گڈاپ، آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول، بقائی کیڈٹ کالج، آر جے میموریل ہائیر سیکنڈری اسکول، گلستان شاہ عبداللطیف گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، کے ایم اے گرلز ڈگری کالج، آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول (ایوننگ)،تابانیز کالج، اقراء انٹرمیڈیٹ کالج فار بوائز اینڈ گرلز شاہ فیصل کالونی، البدر ہائیر سیکنڈری اسکول (گرلز)، گورنمنٹ گرلز انٹر سائنس، آرٹس کالج موسیٰ لین لیاری، شمسی سوسائٹی ماڈل گرلز سیکنڈری اسکول، بحریہ ماڈل کالج (ایس آر ای مجید)، عثمان پبلک اسکول کیمپس II، گرین ہاؤس ہائیر سیکنڈری اسکول، عثمان پبلک اسکول کیمپس I، ٹرینیٹی میتھوڈسٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، این جے وی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کیمپس سعید منزل، فاطمیہ کالج گرلز کیمپس، آئیڈیل ڈگری کالج گلشن اقبال، پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج گلستان جوہر، پی اے ایف انٹرمیڈیٹ کالج پی اے ایف بیس مسروراورماما گرلز انٹرمیڈیٹ کالج پی ای سی ایچ ایس کراچی شامل ہیں۔
انٹر میڈیٹ امتحانات، صرف ایک سرکاری تعلیمی ادارے کا نتیجہ 100 فیصد رہا








