بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے الیکٹرک نے 17 گھنٹوں بعد دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی بحال کر دی

کے الیکٹرک(Kelectric) نے 17 گھنٹوں بعد دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی بحال کر دی ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپس ہاؤس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کر دی گئی، جبکہ کے تھری پمپس ہاؤس کے ایک فیڈر کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔

کے تھری پمپس ہاؤس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے اقدامات جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 میں سے 8 پمپس فعال کر دیئے گئے، پمپس فعال ہونے کے بعد پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر

واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 198 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 6 بجے کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی کے 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے تھے۔