بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ،پارلیمانی کاکس کا اظہار تشویش

اسلام (ممتاز نیوز)کنوینر کاکس مہناز اکبر عزیز کی کنوینر شپ میں بچوں کے حقوق پر پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس ہوا۔کنوینر کاکس نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پارلیمانی کاکس کا قیام اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی توجہ اور کاوشوں کا نتیجہ ہے، کاکس کا قیام پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب کے موقع پر چلڈرن اسمبلی کے اجلاس میں بچوں کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے تناظر میں قائم کیا گیا ہے۔مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ کاکس بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا، کاکس بچوں کے حقوق کے نفاذ کے حوالے سے تمام صوبوں کے ساتھ موثر رابطے استوار کرے گا، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور خاص طور پر آن لائن ہراسیگی کرنے کے معاملے میں اضافہ ہو رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے، کاکس بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور آن لائن ہراسیگی کے واقعات پر خصوصی دے گی۔ چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے چائلڈ رائٹس افشا تحسین نے شرکا کو این سی آر سی کے بنیادی تنظیمی ڈھانچے اس کے کام اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔افشا تحسین نے کہا کہ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے کاکس کو فعال کردار کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئر پرسن چائلڈرائٹس کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بچوں کے حقوق کے تحفظ اور پہلے پارلیمانی کاکس کے قیام پر مبارکباد دی۔