راولپنڈی (ممتاز نیوز)فلاح انسانیت سے بڑی کوئی عبادت نہیں ،مستحقین کی امداد و بحالی کےلئے فلاحی تنظیموں کو کردار اپنے مثال آپ ہے ۔ملک کے مختلف شہروں میں مستحقین کے لئے دستر خوان ، شجرکاری ، پینے کے پانی کی فراہمی اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے قمر جہاں فاونڈیشن اور چیمبر آف کامرس راولپنڈی باہمی اشتراک سے اپنے مشن کو وسعت دے گی ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین قمرجہاں فاونڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر اور چیمبر آف کامرس راولپنڈی کے نو منتخب صدر ثاقب رفیق نے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سابق صدور ندیم اے روف چوہدری ، شاہدلطیف ،سنیئرنائب صدرحسن شہزاد ، نائب صدرفیصل شہزاد اور قمرجہاں فاونڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔چیئرمین قمرجہاں فاونڈیشن ڈاکٹر جمال ناصرنے اس سے قبل نومنتخب صدر ثاقب رفیق کو گلدستہ پیش کیا اور انہیں مبارکبا ددی ۔اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی بحران سے گذر رہا ہے ، مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش گھرانوں کی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں ،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ۔جبکہ حکومت کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں میں بہتری آنے کی بجائے خرابیاں پیدا ہو رہی ہے ۔ نو منتخب صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ سفید پوش طبقات کی امداد و بحالی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، این جی اوز اور راولپنڈی چیمبرآف کامرس کا کردار قابل تقلید ہے ۔ انہوںنے کہا کہ چیمبر مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کےلئے کام کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ دیگر فلاحی منصوبوں کو وسعت دینے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین قمر جہاں فاونڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر اور صدرچیمبر آف کامرس راولپنڈی ثاقب رفیق نے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور طے پایا کہ دونوں ادارے باہمی مشاورت اور تعاون کے ساتھ فلاح انسانیت کے لئے کام کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ تاجربرادری ، صنعت کاراور چیمبر کے اراکین فلاحی منصوبوں میں اپنا اپناحصہ ڈالتے ہیں ۔ مخیر حضرات کا تعاون باعث تحسین ہے ۔
فلاح انسانیت سے بڑی کوئی عبادت نہیں ،چیئرمین قمرجہاں فاونڈیشن ڈاکٹر جمال








