بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحائف فروخت، پروگرام یوٹیوب سے ہٹائے جانے کا معاملہ، چینل کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت سے متعلق نجی ٹی وی (جیونیوز) کا پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘یوٹیوب سے ہٹائے جانے کا معاملہ، چینل کا ردعمل سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنمافوادچودھری کی طرف سے فواد چوہدری نے دعویٰ کیا گیاکہ جیو نے توشہ خانہ سے متعلق پروگرام اور خبریں برطانیہ میں نہیں چلائیں جبکہ یوٹیوب پر بھی یہ پروگرام نہیں چڑھایاگیا ۔اسی طرح ایک اورپی ٹی آئی رہنمامزمل اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں استفسار کیا کہ مذکورہ پروگرام یوٹیوب سے کیوں ہٹایاگیا اور برطانیہ میں سنسر کرکے کیوں چلایاگیا جس پر چینل انتظامیہ کی طرف سے وضاحت سامنے آئی کہ جیو نے تمام پروگرام اور خبریں بغیر کسی ایڈٹ کے اپنے تمام انٹرنیشنل چینل پر چلائیں۔ یو ٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پروگرام رات سے یو ٹیوب پر موجود ہے جب کہ توشہ خانہ سے متعلق خبر تصدیق کے بعد اخلاقی، پیشہ ورانہ اور قانونی تقاضے پورے کرکے نشر کی گئی۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت سے متعلق خبر روزنامہ جنگ کے برطانیہ کے علاوہ دیگر تمام ایڈیشنوںمیں لیڈ سٹوری کے طورپر شائع کی گئی تھی،برطانیہ ایڈیشن میں یہ سٹوری نہ چھاپنے پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔