کوئٹہ(ممتازنیوز) حقیقی آزادی مارچ کے اثرات بلوچستان اسمبلی پہنچ گئے ، ایوان میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کوئٹہ کے منتخب نمائندے مبین خلجی اور جے یو آئی کے مولانہ عزیز میں فلور پر تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ فلور مبین خلجی کے پاس تھا ، مداخلت جے یو آئی رکن نے کی ۔ اسپیکر سردار بابر موسی خیل نے مولانہ عزیز اللہ کو نکالنے کی رولنگ دے دی ۔ جے یو آئی رکن کا جوش سر پڑگیا ۔ پی ٹی آئی رکن کا کہنا تھا جمعیت میرے لیڈر کے خلاف پریس کانفرسیز کرتا ہے ۔ عمران خان کے ٹکٹ پر عوامی نمائندہ ہوں ۔ فلور سے جواب دینا میرا حق ہے ۔ مجھے بولنے دیا جائے ۔
بلوچستان اسمبلی ، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کےاراکین کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ








