بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 موٹروے پولیس کی کیرج وے پرپک اینڈ ڈراپ اور ٹنٹڈ گلاسزکے خلاف کارروائی تیز،سپاٹرز تعینات

خانیوال (وقارپراچہ)موٹروے ایم فور پرمسافر بردار گاڑیوں کی کیرج وے کے اوپر پک اینڈ ڈراپ اور ٹنٹڈ گلاسزکے خلاف کاروائیاں جاری‘ پک اینڈ ڈراپ پوائنٹس پر سپاٹرز تعینات کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس خالد محمود کے ویژن کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کیرج ویپر پک اینڈ ڈراپ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے، اس بابت ڈپٹی انسپکٹر جنرل سینٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پر افسران اور جوانوں کو واضح کیا کہ کیرج وے پر سواریوں کو پک اینڈ ڈراپ دینا اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹنٹڈ گلاسز ہونا غیر قانونی اور خطرناک فعل ہے جس کی سرکوبی لازمی ہے اس ضمن میں انہوں نے سیکٹر ایم فور میں مبینہ پک اینڈ ڈراپ پوائنٹس پر سپاٹرز تعینات کر دئیے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرانسپورٹرز کووارننگ نوٹس جاری کئے گئے تھے اب ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کیلئے شہریوں کے محفوظ اور ارام دہ سفر کیلئے یہ اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں۔