بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا وسیم یوسف اوورسیز کمیشن گوجرانوالہ کے چیئرمین تعینات

لاہور(ممتاز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے رانا وسیم یوسف کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن کاچیئرمین مقرر کردیا ۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے رانا وسیم یوسف خاں ایڈووکیٹ آف بڈھاگورائیہ کو پنجاب اوورسیز کمیشن گوجرانوالہ کا چیئرمین مقرر کردیا ہے،ڈی سی او ،ڈی پی اوجبکہ اے ڈی سی جی کمیشن کے ممبرز ہوں گے ۔رانا ناصر محمود اور حافظ فرقان فیروز خاں آف کامونکی کو نجی شعبے سے رکن بنایا گیا ہے۔دریں اثناء رانا وسیم یوسف کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور صوبائی حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ رانا وسیم یوسف کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانی کمیشن فعال اور موثر انداز میں کام کرے گا۔رانا وسیم یوسف نے اوورسیز پاکستانی کمیشن مقرر کئے جانے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن اووسیز پاکستانیوں کا گڑھ ہے جو بیرون ملک سے قیمتی ترسیلات زر بجھواتے ہیں ۔