دوحا (نیوز ڈیسک) قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے دوران غیرملکی خواتین کو سخت ڈریس کوڈ اپنانا ہوگا، مختصر لباس پہننا مہنگا پڑ سکتا ہے۔ قطر کے سخت قوانین کے باعث یورپی اور دیگر ٹھنڈے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بہت احتیاط برتنی ہوگی۔ شائقین کو عوامی مقامات پر محبت کا اظہار یا جسم کی نمائش کرنا گرفتاری کا باعث بن سکتا ہے۔
قطر میں غیرملکی شائقین کو لباس کے معاملے میں احتیاط ضروری








