لزبن (ممتازنیوز)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کا دورہ پرتگال، پرتگال کے سیکرٹری اسٹیٹ برائے محنت میگوئل فونٹس اور صدر پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ IEFP، ڈومنگو لوپس کے ساتھ ملاقات کی۔دونوں ممالک نے محنت اور انسانی وسائل پر بات چیت کو آگے بڑھانے پر رضامندی کا اظہارکیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، امیگریشن کے عمل کر آسان بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پرتگال اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی۔ساجد حسین طوری نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان انسانی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا،پرتگال جیسے خوبصورت ملک کا دورہ کرکے بہت خوش ہوں،پاکستان کو پرتگال کیساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات پر فخر ہے،پاکستان اور پرتگال نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاوناور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کیا ہے،پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے کہ پرتگال کیساتھ دوستانہ تعلقات مزید آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آیئند ہے کہ پاکستان و پرتگال کے اقتصادی تعلقات دن بدن بڑھ رہے ہیں،دورہ پرتگال کا مقصد ہنرمند اور محنت کش پاکستانیوں کو یہاں کام کرنے کے مواقع پیدا کرنا ہے،پرتگالی کمپنیاں پاکستانی آئی ٹی ماہرین و ہنرمند ورکرز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ پرتگال مختلف شعبوں میں پاکستان مین پاور کی خدمات حاصل کریں،لیبر موبلٹی پارٹنرشپ پر تجویز کردہ مسودے پر جلد دستخط ہونی چاہیے۔ساجد حسین طوری نے کہا کہ لیبر موبلٹی پارٹنرشپ پر معاہدہ دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک قانونی فریم ورک فراہم کرے گا،ہماری خوشی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء کو یہاں داخلے مل سکے،امیگریشن کے عمل اور ویزہ حصول کے عمل کو دونوں ممالک آسان اور تیز بنا سکتے ہیں، حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے حکومت پرتگال اور یہاں کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کا دورہ پرتگال، پاک پرتگال دوطرف تعلقات میں بہتری کے لئے اہم شخصیات سے ملاقاتیں








