بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ، سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

کراچی : ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا  اضافہ ہوا ہے ، سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ  50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 11 نومبرتک غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 79 کروڑ 60 لاکھ ڈالر زتھے۔ 4 نومبرکو پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 72 کروڑ1 لاکھ ڈالرزتھے، ایک ہفتے کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر زکا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق 11 نومبر کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالرزتھے، 4 سے 11 نومبر کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 20 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کا اضافہ ہوا۔11 نومبر کو کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ 70 ہزار ڈالر زتھے۔