بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی تقرری ،صدرمملکت جوبھی اقدام اٹھائیں گے اسے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی،فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے صدر مملکت اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں صدر مملکت اپنی آئینی ذمہ داریاں اداکریں گے ،جمعہ کواپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ میں یہ واضح کردوں صدر مملکت جوبھی اقدام اٹھائیں گے اسے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔