توشہ خانہ گھڑی کی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا۔
کسٹمز ذرائع کے مطابق صدر کی ایک معروف واچ شاپ کے مالک اور معروف تاجر کو حراست میں لے لیا گیا۔
صدر کی معروف واچ شاپ کے مالک کے خلاف کارروائی کسٹمز انٹیلی جنس نے کی ہے۔
شاپ مالک سے توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت میں کردار سے متعلق تفتیش کی گئی، ابتدائی تفتیش کے بعد شاپ مالک کو رات گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
کسٹمز حکام نے معروف تاجر کو ہدایت کی کہ تحقیقات کےلیے جب بھی ضرورت ہو تعاون کریں۔
توشہ خانہ گھڑی فروخت کی تفتیش کا دائرہ کراچی تک پھیل گیا








