امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو میں مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے رن وے پر ٹیک آف کے وقت ٹرک سے ٹکرا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاز اور آگ بجھانے والی گاڑی میں تصادم کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے جہاز کے مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے۔
رپورٹس کے مطابق رن وے پر ٹکر سے آگ بجھانے والے ٹرک میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار 20 مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
Avião da Latam, decolando do aeroporto de Callao no Peru, bate em caminhão. Dois bombeiros morrem. pic.twitter.com/wJtlmkJPyJ
— Amazoni@zul🇧🇷 (@AmazoniaAzulBR) November 18, 2022









