بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حقیقی آزادی مارچ،پرامن ریلی کے لئے کورال سے روات تک اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پرامن ریلی کے لئے کورال سے روات تک اجازت دے دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے ریلی کے لئے باقاعدہ این او سی جاری کردیا۔ریلی کو پرامن بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔اجازت صرف کورال چوک سے روات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے۔ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا۔کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکاری اور نجی املاک کو ہرگز نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ریلی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کرے گی۔ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی۔ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی ہوگی۔شرائط کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔