بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک طلاق کی افواہوں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ

دبئی: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا طلاق کی افواہوں کے  طویل عرصے بعدایک ساتھ نئے شو  کے سیٹ پر منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں دبئی میں مرزا ملک شو کے سیٹ پر موجود ہیں، جس کی  تصاویرمنظر عام پر آگئی.دونوں سٹارز کو طویل عرصے بعد پہلی بار ایک ساتھ انکے نئے شو” دی مرزا ملک” شو کے سیٹ پر دیکھا گیا. اطلاعات کے مطابق دبئی میں مرزا ملک شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا پروگرام کے سیٹ پرایک ساتھ موجود ہیں۔ پروگرام کی ریکارڈنگ میں فلم سٹار فہد مصطفیٰ بھی موجود ہیں۔ایک تصویر میں دونوں سپر سٹارز ایک دوسرے کے کافی قریب کھڑے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا سامنے اور شعیب ملک دائیں جانب دیکھ رہے ہیں جیسے وہ ایک دوسرے کو نظرانداز کررہے ہوں۔

ایک تصویر میں فہد مصطفی اور شعیب ملک کے درمیان ثانیہ مرزا کھڑی ہیں اور اس میں شعیب اور ثانیہ کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھائی دے رہی ہے۔