بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آذربائیجان کی پاکستان کو ایران کے راستے باہمی تجارت کو فروغ دینے کی پیشکش

ملتان (مقبول حسین)آذربائیجان کے سفیر خضرفرہادو نے کہاہے کہ پاکستان کراچی عباس بندرگاہ کےذریعے براستہ ایران آذربائیجان سے باہمی تجارت کو فروغ دے سکتا ہے ۔وہ جنوبی پنجاب کےنجی دورے کے موقع پر ایوان تجارت و صنعت ملتان میں صدرایوان اور مجلس عاملہ کے اراکین سےبات چیت کررہے تھے۔ آذربائیجان کے سفیر نے صدرایوان تجارت و صنعت ملتان سمیت ممبران مجلس عاملہ سے ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ ،ویزہ اور تجارتی مسائل پر بات چیت کی ۔اس سے پہلے صدر ایوان میاں راشد اقبال سینیئرنائب صدر ندیم احمد شیخ نے ان کا ملتان ایوان پہنچنے پر خیر مقدم کیا ۔آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان اور پاکستان،آزدبائیجان،ترکی میں سیاسی استحکام تک تجارت کا فروغ مشکل ہے تاہم پاکستان کراچی عباس بندرگاہ کے زریعے براستہ ایران آڈربائیجان سے باہمی تجارت کو فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کروڈ آئل کے وسیع ذخائر رکھتا ہے جبکہ انرجی،ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو بھی پروموٹ کررہا ہے، ایلومینیم،کاٹن یارن،پھل سبزیوں اور چاول کے شعبوں میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے پاکستان سے ترکی کی طرز پر پروفیشنل ٹریڈ ایگریمنٹ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان جیسے قدیمی شہر کی طرح آذربائیجان کے کنان اور آرمیان بھی قدیمی شہر ہیں جہاں نامور مفکرین،شعراء اور ادیب پیدا ہوئے ملتان میں مدفون عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ شمس تبیریز بھی کنان کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزربائیجان سے تجارتی تعلقات کے فروغ اور بہتری کے لیے ایم سی سی آئی اہم کردار ادا کرسکتا ہے جس کے لیے آزربائیجان کا بنکنگ چینل 24گھنٹے سرگرم اور محفوظ ادائیگیوں کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ملتان ایوان تجارت و صنعت کے تجارتی وفد کو 23مارچ 2023ئکو دورہ آزربائیجان کی بھی دعوت دی ۔صدر ایوان میاں راشد اقبال نے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان کے مابین علاقائی تجارت کا فروغ وقت کا تقاضا اور باہمی تجارت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا ۔انہوں نے ملتان ایوان کے تجارتی وفد کی آزربائیجان روانگی اور ویزاء مسائل کے حل کے لیے ایوان کے نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید کو فوکل پرسن بھی نامزد کیا اس موقع پر آزربائیجان کے سفیر اور ملتان ایوان کے صدر کے مابین یادگاری شیلڈز کا بھی تبادلہ ہوا جبکہ سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید ممبران مجلس عاملہ سید ثاقب علی، چوہدری اعظم سابق صدر میاں فضل الہی شیخ سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی موجود تھے ۔انہوں نے بھی آزربائیجان کے سفیر سے تجارتی،ویزاء مسائل پر بات چیت کی۔