بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ بلوچستان سے ڈبلیوایچ او کے سربراہ کی ملاقات ،وبائی امراض کی روک تھام کیلئے تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ(ممتازنیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو سے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پالیتھا گوراتھنا ماہی پالا نے کوئٹہ ملاقات کی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانے ، ماں اور بچے کی صحت اور غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔ ملاقات میں خسرہ ، پولیو اور دیگر امراض سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مراکز قائم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ پالیتھا گوراتھنا ماہی پالا نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔