بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوگرملز مالکان اورحکومت کاتنازع ختم کرانےکی کوششیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کوکل بلالیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )شوگرملز مالکان اورحکومت کاتنازع ختم کرانےکی کوششیں،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے شوگر ملز مالکان کوکل بلالیا،حکومت پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پرغور کرے گی ،واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت کے دوران ملک میں ایک لاکھ ٹن چینی کی مقدار سرپلس موجود تھی،سات ماہ کے دوران شوگر ملز مالکان نے حکومت کی منتیں ترلے کیے کہ آپ کوڈالر کی ضرورت ہے آپ ہمیں چینی برآمد کرنے کی اجازت دیںلیکن حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی اب گنے کی نئی فصل آنے سے پرانی چینی گوداموں میں موجود رہے گی جس کی وجہ سے کرشنگ شروع نہیں ہوگی ،حالات کومدنظر رکھتے ہوئے حکومت کارویہ نرم ہواہے اورشوگر ملز مالکان کومذاکرات کےلیے کل طلب کرلیاگیاہے