ممبئی : فرحان اختر کی فلم بھاگ ملکھا بھاگ ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی سپورٹس بائیوپک 2013 میں آنے والی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ ‘آف مائی لائف’ جسے ملکھا سنگھ نے اپنی بیٹی سونیا سانوالکا کے ساتھ مل کر ایک روپے میں لکھا تھا، پر مبنی اس فلم میں کام کرنے کیلئے اداکارہ سونم کپور نے صرف 11 روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔
آج تک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے انکشاف کیا کہ سونم کپور نے یہ فلم 11 روپے میں کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ ملکھا سنگھ کی فلم کے حقوق حاصل کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے تک رقم دینے کو تیار تھے لیکن ملکا سنگھ کے بیٹے اور معروف گولفر جیو ملکھا نے رنگ دے بسنتی فلم دیکھنے کے بعد خاص طور پر ان پر بھروسہ کیا تھا۔
مہرا نے انکشاف کیا ‘ملکھا سنگھ جی فلمیں نہیں دیکھتے تھے اس لیے وہ نہیں جانتے تھے کہ مجھ پر بھروسہ کریں یا نہیں۔ لیکن ان کے بیٹے نے رنگ دے بسنتی دیکھی تھی۔ وہ بہت ساری فلمیں دیکھتے ہیں اس لیے انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو ان پر فلم بنانی چاہیے تو مجھے بنانی چاہیے۔ ملکھا سنگھ جی کو ان پر بننے والی فلم کے لیے کئی آفرز موصول ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک پیشکش فلم کے حقوق کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی تھی۔ میں نے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں، تو آپ مجھے بتائیں، جو بھی ہوگا ہم کریں گے۔ آپ یقین نہیں کریں گے لیکن انہوں نے حقوق کا صرف ایک روپیہ لیا۔”
فلم ساز نے مزید انکشاف کیا کہ نہ صرف سونم بلکہ فرحان بھی کسی بھی پیشکش پر فلم کرنے پر بضد تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سونم نے فلم میں کام کرنے کے لیے 11 روپے لیے۔ فرحان نے کہا، جو آپ کے ذہن میں آئے، مجھے دے دو۔ آپ جو کہانی سنا رہے ہیں وہ سیدھی دل سے ہے۔ ہم حساب بعد میں کر لیں گے، پہلے فلم بناتے ہیں۔”









