بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ، قطر ایئرپورٹ پر منشیات کی پہلی کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

دوحہ: قطر نے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران منشیات کی پہلی کھیپ پکڑنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا، کھیپ میں درد کش دوا ٹراماڈول بھی شامل ہے جو فٹ بال ایونٹس میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ٹورنامنٹ شروع ہونے کے ایک دن بعد حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 1,990 ٹراماڈول گولیاں اور 464.5 گرام (16.4 اونس) چرس کی ’’اسمگلنگ کو ناکام بنا دیاہے‘‘۔کسٹم سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ منشیات اس وقت پکڑی گئیںجب کسٹم حکام نے ایک مسافر کی ’’شک‘‘ کی بنیاد پر تلاشی لی اور اسکے سامان کا معائنہ کیا،ایک اہلکار نے بتایا کہ مسافر، جس کی قومیت کو راز رکھاگیا ہے، عدالت میں پیش ہوگا۔