بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کب سے واک کرنا شروع کریں گے اور ڈاکٹرز نے کیا مشورہ دیا ہے ؟ تفصیل سامنے آ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کی صحت بہتر ہونے لگی ہے اور طبی ماہرین نے انہیں واک کرنے کا مشورہ دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے پارٹی ذرائع سے سے کہاہے کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ وہ وہیل چیئرکا استعمال کم سے کم کر دیں ، بیسکاھی یا چھڑی کا استعمال کرتے ہوئے آہستہ آہستہ قدم اٹھانے کی کوشش کریں ، سہارے کے بغیر چہل قدم کریں اور ٹانگوں کو حرکت دیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ 25 نومبر سے عمران خان واک شروع کر دیں گے ، 26 نومبر کے جلسے میں شرکت کیلئے عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے ، ان کی خواشہ ہے کہ وہ بغیر سہارے کے عوام کے بیچ میں ہوں ۔