ممبئی: بھارتی عدالت نے اداکار امیتابھ بچن کی آواز کی نقل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی عدالت کے حکم کے مطابق اداکار کی اجازت کے بغیر ان کی آواز کی نقل نہیں کی جا سکے گی، اداکار امیتابھ بچن کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر اور نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شخصیت کے کاپی رائٹس کے تحفظ کی درخواست دائر کی تھی۔









