بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2014 کانام نہاد الیکشن بائیکاٹ مہم کیس ،سینئر حریت رہنماءفریدہ بہن جی سمیت تنظیم کے دیگر چھ رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن اور سینئر حریت رہنماءفریدہ بہن جی کو 2014 میںنام نہاد الیکشن کے بائیکاٹ مہم کے کیس میں تنظیم کے دیگر چھ رہنماوں سمیت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ،سیشن کورٹ گاندربل نے درخواست ضمانت پر سماعت پیر جبکہ کیس کی سماعت اگلے سال 8 فرروری تک ملتوی کردی، سیشن کورٹ نے ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی ، چیف آرگنائزر عبدالرشید لون، تنطیم کی خواتین رہنماوں محمودہ ،فریدہ اور شمیمہ ،افروزہ کے اس جعلی کیس میں اس بناءپر وارنٹ جاری کئے تھے کہ وہ اس کیس میں حاضر نہیں ہوئے ، عدالتی حکم پر ہفتہ کو فریدہ جی اپنی تنظیم کے چیف آرگنائزر عبدالرشید اور پارٹی کی دیگر رہنماوں سمیت سیشن کورٹ گاندربل میں پیش ہوئیں، سماعت کے بعد سیشن جج نے ضمانت کی درخواست پر کارروائی پیر تک ملتوی کردی اور فریدہ بہن جی سمیت دیگر افراد کو اس دن عدالت میں دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ،جبکہ کیس کی سماعت اٹھ فروری 2023 تک ملتوی کردی ،عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریدہ بہن جی نے کہاکہ نام نہاد اور جعلی مقدموں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، کشمیری رہنماوں خاض کر خواتین کے حوصلے بلند ہیں ،اور بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمارے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں ہم پرامن طریقے سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اور اس کے لئے بے پناہ اور مثالی قربانی دے چکے ہیں اور دے رہے ہیں یہ قربانیاں منزل کے حصول تک جاری رہیں گی۔