بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فریدہ بہن جی کی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد

سرینگر(ممتاز نیوز ) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماء اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیر پرسن فریدہ بہن جی نے نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مضبوط پاکستا ن ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے ،اتوا ر کو پاکستان کے نئے چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور نئے آرمی چیف کے نام اپنے تہنیتی پیعام میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا واحد مرکز ہے جو ان کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمائت جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پاکستان کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پرتقرری کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر کیلئے بہادر پاک فوج کا سربراہ بننا ایک اعزاز ہے ، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اورجنرل عاصم منیر بہترین پروفیشنل صلاحیتوں کے حامل ہیں، فریدہ بہن جی نے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میںان کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔