ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر پوسٹس کر رہی ہیں تاہم ان پوسٹس میں شعیب ملک کی نہ کوئی تصویر ہے اور نہ ہی کوئی تذکرہ جس پر ان کی ہر پوسٹ پر مداحوں کی تشویش مزید بڑھ جاتی ہے۔
ثانیہ کی اس پوسٹ پر بھی ایک مداح نے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے ثانیہ اور شعیب کی طلاق ہوچکی ہے، دونوں اس لیے ساتھ ہیں کیوں کہ انہوں نے اس شو کا کنٹریکٹ سائن کیا تھا، بہت ساری تصاویر وہ ڈال رہی ہیں لیکن شعیب ملک کہیں نہیں۔‘
♠️🖤🌑 @ Dubai, United Arab Emirates https://t.co/1ET1IMkHLL
— Sania Mirza (@MirzaSania) November 28, 2022
گزشتہ دنوں اسی شو کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا علیحدگی کی خبروں اور افواہوں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
اسٹار جوڑی کے نئے آنے والے شو کی شوٹنگ سیٹ کی تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ شعیب کو ایک دوسرے کے ہمراہ سیٹ پر مختلف پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کچھ دنوں قبل خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی طلاق کی خبر دی تھی لیکن دونوں اسٹارز میں سے کسی نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
شعیب اور ثانیہ کے درمیان قانونی پیچیدگیاں حل ہونے کے بعد علیحدگی کے باضابطہ اعلان کا امکان ہے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے نئے شو کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈيا پر کچھ لوگوں نے علیحدگی کی خبروں کو ٹی وی شو کی پبلسٹی کا حربہ بھی قرار دیا ہے۔
شعیب کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد پر ثانیہ خاموش، مداحوں کی تشویش مزید بڑھ گئی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی تھی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا جس سے مداحوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔









