اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیم از اوور—مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کے لیے اپناامیدوار نامزدکردیا۔ وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ق لیگ کے وفد نے ملاقات کی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کردی ہے تاہم ق لیگ کے رہنما وں نے شہبازگل کے دعوے کی تصدیق کرنے سے گریزکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ شہبازگل کا موقف ہے پارٹی کانہیں۔
گیم از اوور— ق لیگ کا عمران خان کی حمایت کا اعلان،پرویزالٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہونگے،وزیراعظم








