بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرپنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن عدنان حسن یو سی آئی -ایم ٹی بی ایلیٹ کمیشنر کورس کیلئے نیپال روانہ

لاہور:پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر عدنان حسن خا ن یکم سے سات دسمبر تک یو سی آئی -ایم ٹی بی ایلیٹ کمیشنر کورس کے لیے نیپال روانہ ہو گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن تمام شعبوں میں ملک میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے سید اظہر علی شاہ کی قیادت میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اب پہلی بار پی سی ایف نے ایم ٹی بی سائیکلنگ ڈسپلن کے لیے ایک کمیشنر بھیجا ہے مستقبل میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاکستان میں نیشنل ایم ٹی بی ایونٹس کا اہتمام کرے گی عدنان حسن خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن گزشتہ روز لاہور سے MTB تربیتی کیمپ کے لیے نیپال روانہ ہوئے اس پر آنے والے اخراجات نیپال سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کی انتھک محنت اور کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا انہوں نے پاکستانی کمشنرز اور کوچز کی تربیت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی وہ اب تک درجنوں مرد و خواتین کوچز اور سائیکلسٹس کو تربیت دے چکے ہیں