بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سیاست بچانے کیلئے قائداعظم کے فرمان کا استعمال نہ کریں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے قائداعظم کے فرمان کا استعمال نہ کریں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا قائداعظم کا یہ فرمان تھا کہ عمران خان آئینی اداروں کو آئین شکنی پر مجبور کریں؟ تحفے میں ملی گھڑی بیچ دیں ؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صرف اقتدار کیلئے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں، عمران خان کو توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ سمیت تمام بد عنوانیوں کا حساب دینا پڑے گا۔