بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی سے بہتر کوئی چوائس نہیں تھی، فیاض چوہان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے بعد پرویز الٰہی سے بہتر کوئی چوائس نہیں تھی۔ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے پر وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلہ کیا اس کے ساتھ ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ایک بہترین منتظم ہیں، عثمان بزدار صاحب کے بعد پرویز الہی سے بہتر کوئی چوائس نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ، نائب وزیراعظم اور ابھی اسپکیر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور تحریک انصاف اب اپنا باقی ڈیڑھ سال حکومت کا وقت بھی بہترین طریقے سے پورا کرے گی۔