بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد ،اپوزیشن منزل سے تین قدم دور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے اپوزیشن منزل سے تین قدم دور۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد162ہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان نے بھی اپوزیشن کاساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی ،آزاد منتخب ہونے والے ارکان علی نوازشاہ اور اسلم بھوتانی بھی اپوزیشن کیمپ میں آگئے ہیں یوں اپوزیشن کے پاس 169ارکان موجود ہیں جب کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے 172ارکان کی حمایت درکار ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین بھی اپوزیشن کا ساتھ دے سکتے ہیں تاہم ان کے ووٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر منحصر ہے۔