بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

13ویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی آج منعقد ہوگی

ُپشاور(ضیاالاسلام)ڈائریکٹوریٹ اف یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا اور کلاسک لینڈ روور کے باہمی اشتراک سے ونٹیج کار ریلی اور نمائش کا انعقاد کیا جارہاہے، پہلے مرحلے میں مختلف تاریخی مقامات میں ریلیاں جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور سروس کلب میں نمائشی شو منعقد ہوگی جس میں عوام کا دخلہ مفت ہوگا، اس سلسلے میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے کار ریلی آج ہنڈ کے مقام صوابی میں ریلی ہوگی اسی طرح 3 دسمبر بروز جمعہ کو پشاور بالاحصار سے قبائلی ضلع خیبر تک کیاجائے گا جبکہ 4 دسمبر کو پشاور میں ونٹیج کار نمائش کا انعقاد کیاجائے گا جس میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا نمائش کے موقع پر رنگا رنگ تفریحی پروگرام کا انعقاد پشاور سروسز کلب میں کیاجائے گا جس میں موسیقی کیساتھ ساتھ علاقائی رقص پیش کیا جائے گا،ڈائریکٹوریٹ اف یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا کے مطابق 13 ویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی اور نمائش کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لا کر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بہترین تفریح کے مواقع مل سکیں۔کار ریلی میں 30 سے زائد گاڑیوں شرکت کر رہی ہیں جن میں مرسڈیز، شیورلیٹ، وی ڈبلیو، لینڈ روور سمیت دیگر کلاسک گاڑیاں شامل ہیں جبکہ ریلی میں خیبر پختون خوا سے قدیم اور کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد اپنی گاڑیوں کے ہمراہ شریک ہوں گے۔