اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام فیصلے میرے مشاورت سے ہوئے، اور انہیں میری مکمل حماعت حاصل ہے، پارٹی یا گھر میںتمام فیصلے میری حماعت اور مشاورت سے کئےجاتے ہیں۔ ہمارا خاندان اور جماعت ایک پیج پر ہیں، وضاحت پر یقین نہیں رکھتا۔ نوجوانوں پر شک کر نا اور الزام لگانا غلط بات ہے۔ جو افواہیں چل رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، اختلافات کا پروپیگنڈا کرکے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی سب سے زیادہ ہے ، نوجوانوں پر الزام لگانا غلط ہے۔ تمام فیصلوں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔کسی ایشو پر رائے کو فیصلہ سمجھ کر پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہئے ۔
تمام فیصلوں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، چوہدری شجاعت کا بیان








