بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موچی کا کام چھوٹا نہیں ہوتا، اسی سے ماہانہ 8 لاکھ روپے کماتی ہوں ۔۔ پاکستان کی یہ پہلی موچی لڑکی کون ہے

لاہور(نیوز ڈیسک )میں موچی ہوں، دنیا میں کئی طرح کے کام ہوتے ہیں مگر ہم کام کو کرنے سے پہلے یہ سوچتے ہیں کہ یہ میں کروں گا تو اچھا لگے کا بھی یا نہیں، مگر لاہور میں ایک ایسی بھی لڑکی پائی جاتی ہے جس کے پاس اعلیٰ ڈگری ہے لیکن یہ پھر بھی موچیوں کا کام کرتی ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس لڑکی کا نام آلائنہ ہے جو اپنے والد کے کام کو آگے بڑھا رہی ہے اور کہتی ہے کہ میں نے سوشل سائنس میں تعلیم حاصل کر رکھی ہے مگر بہت سی جگہ نوکریوں حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن نوکری نہیں ملی تو والد صاحب نے کہا کہ بیٹا تم میرا والا کام کیوں نہیں کرتی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جس پر میں حیران ہوئی اور سوچا کہ ابوکیا کہہ رہے ہیں؟مزید یہ کہ کچھ دنوں بعد میں نے یہی کام شروع کر دیا تو میری سہیلیوں نے مجھے کہا کہ یہ تم کیا کر رہی ہو مگر اب اللہ پاک کا شکر ہے کہ میں ماہانہ 7 سے 8 لاکھ روپے کما لیتی ہوں ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے والد صاحب اتنا کما نہیں پاتے تھے مگر لوگوں کے پھٹے پرانے جوتے سینا ارو نئے جوتے بنانا یہ سب میں نے کام شروع کیا ۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تو اللہ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا آج میرا اپنا گھر ہے ، میرے پاس ایک بہترین کار ہے ۔ جس پر میں اس رب کریم کی بہت شکر گزار ہوں ۔ سید زین باسط نامی ویب چینل کے مطابق موچی آلائنہ نے کہا کہ مجھے تو کوئی بھی تنگ نہیں کرتا بلکہ میرے پاس صرف لاہور سے ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں سے آرڈر آتے ہیں جنہیں اب تو میں پورا بھی نہیں کر پاتی تو میں نے اب اپنی ٹیم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

یہی نہیں بلکہ میں ٹرک ڈرائیوروں ، بڑوں اور بچوں کیلئے خصوصی ڈیزائنز کی پشاوری چپل بناتی ہوں۔ یہی نہیں اب کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ صرف یہ دکان ہی نہیں بلکہ میں نے چھت پر ایک اسٹور بھی بنا رکھا ہے جس میں بک ہوئے آرڈرز کو پہلے س بنا کر رکھ دیتی ہوں تا کہ جب وہ آئیں لینے کیلئے تو میں انکو جلد سے جلد دے دوں بنا کسی دیر کے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting