اسلام آباد( ممتازنیوز)ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر نیوز کا لک آفٹر چارج امان اللہ سپرا نے سنبھال لیا،اس سے پہلے وہ کنٹرول کوآرڈی نیشن اینڈ سوشل میڈیا کی خدمات انجام دے رہےتھے۔وہ 2001 سےسب ایڈیٹر اور نیوز مانیٹرنگ کے عہدے پرکام کرتے رہے،اس دوران وہ مختلف عہدوں پر کام کرتے رہے اور نیشنل نیوز روم میں بھی اپنی خدمات سرانجام دی۔وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی تجربےکار افسر ہیں۔بطور ڈائریکٹر نیوز کی تعیناتی پر امان اللہ سپر اکو مبارک باد دینے والوں تانتا بندھ گیا ،شعبہ نیوز نے انتہائی مسرت کااظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل طاہرحسن کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔









