آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو پونچھ ڈویژن کے چار اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں پولنگ ہوئی، میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کوشکست کا سامنا کرنا پڑگیا، غیر حتمی نتائج کے مطابق 22 میں سے7 نشستوں پر جموں کشمیر پیپلزپارٹی کامیاب ہوگئی۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے 4 اور ن لیگ کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، حکمران جماعت پی ٹی آئی صرف 3 نشستیں حاصل کرسکی، راولاکوٹ کی 5 نشستوں پرآزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔
چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، راولا کوٹ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 3 اور 62 پر دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی۔
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، راولا کوٹ میں تحریک انصاف کو شکست








