بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل جماعتی حریت کانفرنس کاپاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بھارت اور کشمیر سے متعلق بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد(ممتاز نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے بھارت اور کشمیر سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے آرمی چیف کا بیان کشمیریوں کے لئے نئی امید کی ایک کرن ہے اور اس سے کشمیر ی عوام کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ،اتوار کو اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے کہا کہ آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کے بھارت کو دوٹوک اور واضح پیغام سے بھارتی ایوانوں میں لزرہ پیدا ہوا ہے اور اس سے مظلوم کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ،بھارت کی مودی سرکا ر نے کشمیریوں کی ہر طرف سے ناکہ بندی کرکے انہیں طرح طرح کے مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں ،حریت رہنماوں اور تحریک حامی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں کشمیری قیادت جھوٹے مقدمات میں پابند سلا ہے بھارت نے مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے ، عالمی برادری اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی کا کردار اد کررہی ہے بھارت کو کئی پوچھنے والا نہیں اور اس سے کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم ڈھانے پر کھلی ڈھیل مل چکی ہے اور اب وہ کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے کے لئے ان کی ثقافت پر حملہ آور ہوا ہے ،حریت کانفرنس کے رہنماءنے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت اپنی فوجی طاقت کے ذریعے اس پر قابض ہے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف حربے آزما رہا ہے ،شیخ عبدالمتین نے پاک فوج کے سپہ سالار کے اس بیا ن کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ،بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ بین الاقوامی دنیا کو انصاف یقینی بنانا چاہیے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیئے جانے کا وعدہ پورا کیا جائے،انہوں نے کہاکہ بھارت کو حقائق تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور پوری دنیا کے باضمیر لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں،اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔