بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خواتین کوبااختیار بنائے بغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،عورت فائونڈیشن کے زیراہتمام تقریب سے مقررین کاخطاب

راولپنڈی (ممتاز نیوز ) خواتین کی نمائند تنظیم عورت فاؤنڈیشن کی ریسورس پرسن شفق شاہد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک یا معاشرہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو تمام شعبہ زندگی میں شامل کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ عورت فاؤنڈیشن ان افراد کو برابری کے حقوق فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہےگزشتہ روز یہاںعورت فاؤنڈیشن کے “جزبہ” پروگرام کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب میں تشدد روکنے اور خصوصی افراد کے حوالے سے ایک تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ایک ریلی کا بھی انعقاد کے کیا گیا اور تمام خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئیپروگرام کے مہمان خصوصی شیخ عبدالوحید نے کہا کہ معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ہم ان کی خواتین کو با اختیار اور باشعور نہیں بنائیں گے،جذبہ کی ممبر ثمینہ شعیب کا کہنا تھا کہ لوگوں میں شعور پیدا کرنے سے معذوری سے جڑے منفی تصورات کو ختم کیا جا سکتا ہے اور انہوں حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے افراد کے لئے خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔

راولپنڈی خواتین پر تشدد روکنے کے حوالے سے عورت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی