خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیطرف سے ایم فور پر فوگ کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پرسموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں سیکٹر کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری۔موٹروے ایم فورکے تمام پلازہ جات پرموٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں میں سموگ اور فوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلیٹس تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اگر انتہائی ضروری ہو دن کے اوقات میں سفرکریں رات کے اوقات یا کم روشنی کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔ ڈرائیور گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فوگ لائٹس لگائیں۔تیزرفتاری سے پرہیز کریں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں بیٹ کمانڈر محمد حسن بھٹی نے کہا کہ فوگ/سموگ کے پیش نظر انتہائی مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ شہری سفر شروع کرنے سے پہلے کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوگ کی صورتحال جاننے کے لیے نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔تمام تراقدامات مفاد عامہ کے پیش نظر لیے جا رہے ہیں۔
عوام ایم فورموٹروے پر فوگ کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں،آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے








