اسلا م آ باد ( ممتازنیوز) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ (ای او بی آ ئی) کے خلا ف ہزا روں درخواستوں پر از خود نو ٹس لیتے ہو ئے اپنے ادارے کے سینئر ایڈ وائزر اور سا بق وفاقی سیکر ٹر ی شو کت حیات درانی کو ذمہ داری سو نپی ہے کہ وہ ای او بی آئی کے با رے میں وفاقی محتسب کی کمیٹی کی 2016 ء کی رپورٹ میں کی گئی سفا رشات پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کے لئے اقدا مات اٹھا ئیں۔ شو کت حیات درانی کی تیار کر دہ رپورٹ میں آ ئینی خلا ء، ورکرز کی رجسٹر یشن نہ ہو نے، نا قص دفتر ی نظام، پنشن اور اولڈ ایج گرا نٹ کی ادا ئیگی میں تا خیر، سی ایم ایس کی عدم دستیا بی اور ای او بی آ ئی کے ہزا روں ملا زمین اور لا کھوں ورکرز کا کو ئی کمپیو ٹر ائزڈ نظام نہ ہو نے کی نشا ند ہی کی گئی ہے۔ وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی ای او بی آئی کے نظام کی بہتر ی اور 94لا کھ کے لگ بھگ ورکرز کے مفا دات کے تحفظ کے لئے کمیٹی کی سفا رشات پر عملد رآمد کی خود نگرا نی کر یں گے۔
وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی کے خلاف شکا یات پر نو ٹس لے لیا








