بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیکرٹری جنرل اوآئی سی سے کشمیر کمیٹی جدہ و جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے وفدکی ملاقات ،مقبوضہ علاقے کی صورتحال سے آگاہ کیا

جدہ ( امیر محمد خان سے ) اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے نمائندہ وفد نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری کی قیادت میں ملاقات کی جس میں اس ماہ سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے جنرل سیکرٹری او آئی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عالمی برادری اور انسانی حقوق کے سامنے حمایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی ستاون ملک کی نمائندہ تنظیم اور دوسرے نمبر کی عالمی تنطیم ہے جس کا وزن کشمیریوں کی پلڑے میں پڑنا خوش آئند ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی او آئی سی کشمیریوں اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے نمائندہ وفد سے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اپنا کردار ادا کریں گے۔