اسلام آباد(ممتازنیوز) پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشن کماری کوہلی نے لوک میلہ میں شرکت کے لئے سندھ سے آئی ہوئی دستکار خواتین کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا۔
سینیٹر کرشنا کماری نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں سینیٹر عرفان صدیقی کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے خواتین دستکاروں کے ہنر کی تعریف کرتے ہوئے سینیٹر کرشنا کماری کے جذبے کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ دستکاروں، ہنرمندوں اور تخلیق کاروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی لائق تحسین ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ سندھی تہذیب و ثقافت پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سینیٹر کرشن کماری کا سندھ کی دستکار خواتین کے اعزاز میں استقبالیہ ،عرفان صدیقی کی خصوصی شرکت








