بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کولمبیا ،مسافر بس اور نجی وین پر مٹی کا تودہ گرنے سے 37 افراد ہلاک

 

کولمبیا میں موسلا دھار بارش کے بعد مسافر بس اور نجی وین پر مٹی کا تودہ گرنے سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ کولمبیا کے پہاڑی علاقے میں سڑک سے گزرنے والی ایک مسافر بس اور نجی وین پر مٹی کا تودہ گرگیا جس کی وجہ سے گاڑیاں ملبے تلے آگئیں جبکہ سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور دیگر شہری فوری طور پر وہاں پہنچے اور بڑی کوششوں کے بعد مٹی کے ڈھیر ہٹا کر متاثرین کو نکالا۔رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فارنیشنل یونٹ کے سربراہ دیانا رمریز نے کہا کہ 34 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں صدر گستاو پیٹرو نے کہا تھا کہ حادثے میں تین بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق ہوگئے جہاں ریسکیو کوششوں کی وجہ سے دور دراز علاقے پیبلو ریکو کو مشکلات کا سامنا ہے۔سول ڈیفنس کے حکام نے کہا کہ 270 کلومیٹر سفر کرنے والی بس میں 25 مسافر سوار تھے اور جب وہ پہاڑی علاقے سے گزر رہی تھی تو مٹی کا بہت بڑا تودہ اس پر گر گیا۔کولمبیا کی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک بچے کو اپنی ماں کی گود سے زندہ حالات میں نکالا گیا۔بس سے زندہ بچنے والے ایک مسافر نے کہا کہ بس ڈرائیور نے پہلے لینڈ سلائیڈنگ سے قبل گاڑی کو نکال لیا تھا مگر اس کا ایک حصہ اوپر سے گر رہا تھا اور گاڑی اس سے تھوڑے ہی فاصلے پر تھی اور یوں مٹی کا تودہ گاڑی پر گر گیا۔حکومت کے مطابق رواں برس اگست میں شروع ہونے والی بارش کولمبیا کی 40 سالہ تاریخ میں تباہ کن ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں کولمبیا کے ایک اسکول پر مٹی کا تودہ گرنے سے تین بچے ہلاک ہوئے تھے جبکہ فروری میں وسطی مغربی رسرالدا صوبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔