بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی جج نے محمد بن سلمان کیخلاف کیس خارج کردیا ،سعودی ولی عہد قتل کا حکم دینے کی تردید کرچکے ہیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکی عدالت نے سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس خارج کر دیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے “ڈی ڈبلیو”کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس نے کہا کہ میرے ہاتھ جوبائیڈن انتظامیہ کی حالیہ سفارشات کے باعث بندھے ہوئے ہیں،جمال خاشقجی کیس خارج کیے جانے کے بعد سعودی ولی عہد اب آزادانہ امریکا جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکیہ میں سعودی سفارتخانے میں قتل کیا گیا تھا،امریکی جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ نے استثنیٰ کے حوالہ سے جو فیصلہ دیا ہے اسکی وجہ سے وہ ولی عہد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے ۔

جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں سعودی قونصل خانے میں قتل کر کے اسکی لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے تھے، امریکی انٹیلی جنس کا خیال تھا کہ اس قتل کا حکم محمد بن سلمان نے دیا جو کئی برسوں سے سعودی عرب کے حکمران ہیں،خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ “جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔