بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹور اسلام آباد نیشنل سائیکلنگ ریس کے لئے خیبر پختونخوا ٹیم کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 9 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹور اسلام آباد نیشنل سائیکلنگ ریس 3 مرحلوں میں 11 دسمبر کو اختتام ھو گی۔ ریس کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم میں ساجد علی خان، صدیق اللہ، ثناء اللہ، خضر حیات، محسن خان اور نبی اللہ شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے مطابق طیفور زرین ٹیم منیجر، سید طاہر شاہ کوچ اور سرمد شباب ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دیں گے۔ ریس تین مراحل پر مشتمل ہوگی جس میں خواتین اور غیر ملکی سفیر بھی حصہ لیں گے۔ پہلا مرحلہ انفرادی ٹائم ٹرائل خواتین کیٹگری 9 کلومیٹر چڑیا گھر سے مونال تک ہوگا، مردوں کا پہلا مرحلہ بھی 9 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔ مرد وخواتین کا دوسرا مرحلہ 56 کلومیٹر اسلام آباد تا مری پر مشتمل ہوگاخواتین کا تیسرا مراحلہ 48 کلومیٹر اور مردوں کا تیسرا مرحلہ 94 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔