بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم کا گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کہا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور یونیورسٹی سمیت صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا مقصد صوبہ بھر میں کھیلوں کی ترقی ہے گزشتہ روز میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ پشاور یونیورسٹی کے موقع پر ان کی گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے پشاور یونیورسٹی کے کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کئے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور یونیورسٹی سمیت صوبہ بھر میں کھیلوں کی بہتری کے لئے مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی انہوں نے اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔