بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فلسطینیوں کے حقوق میں انکے ساتھ کھڑے ہیں،چینی صدر شی جن پنگ

ریاض: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ریاض میں ملاقات کی ۔
اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پچھلی 5 دہائیوں سے زائد عرصے سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ بین الاقوامی یا علاقائی صورتحال میں تبدیلی سے قطع نظر چین نے فلسطینی عوام کے قانونی حقوق اور قومی مفاد کی بحالی کی تحریک کی حمایت کی ہے۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین نے فلسطینی مہاجرین کو بڑی تعداد میں کورونا اور دیگر ویکسینز فراہم کی ہیں اور ہم فلسطین کی معیشت اور عوام کی بہتری کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام چین کے ساتھ گہرے دوستانہ تعلقات پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، چین ہمارا پرخلوص اور قابل اعتماد دوست ہے اور اس نے ہمیشہ سیاسی معاشی، اخلاقی اور دیگر محاذوں پر فلسطین کی غیر مشروط حمایت کی ہے۔