لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ نے ایران، روس اور میانمار سمیت 11 ممالک کے 30 افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کرپٹ سیاست، جنسی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث اہم طاقتور افراد اور فوجی شامل ہیں۔ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق مختلف11 ممالک سے ہے جن میں 10 ایرانی سیکیورٹی فورسز، جیل اور عدالت کے اہلکار شامل ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے تشدد کے استعمال، جنسی استحصال، قیدیوں سے ناروا سلوک کرنے والے عہدیدار اور کرپٹ سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
برطانیہ نے دنیا بھر کے درجن سے زائد کرپٹ سیاست دانوں پر پابندی لگادی








